اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایران کے معروف مذہبی عالم آیت اللہ حسین وحید خراسانی 108 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کے دفتر نے جاری کردہ اعلامیے میں وفات کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔اعلامیے میں ان کے انتقال پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی دینی تعلیمات کی تحقیق و اشاعت اور اہلِ علم کی تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ طویل عرصے تک مذہبی علوم کے فروغ اور نامور علماء کی رہنمائی میں مصروف رہے۔ان کے دفتر کے مطابق نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی تقریبات سے متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



















































