منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

جہاز میں سرکش مسافر نے ہنگامہ کھڑا کردیا، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی اندرون ملک پرواز میں ایک مشتعل اور سرکش مسافر کو دیگر مسافروں نے سیٹ سے باندھ دیا۔

پولیس کے مطابق امریکی ائیر لائنز کی ڈلاس فورٹ ورتھ سے نیوارک کی پرواز کے فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کے دوران 67 سالہ مسافر اچانک انتہائی جارحانہ ہوگیا۔ اس نے نسل پرستانہ اور توہین آمیز جملے کسے، اپنے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر پر تشدد کیا، اس کے لیپ ٹاپ کو توڑ دیا اور بیچ بچا کرانے والے دیگر افراد کو کاٹنے کی کوشش بھی کی۔ جب فلائٹ اٹینڈنٹ کے سمجھانے کے باوجود مسافر قابو میں نہ آیا اور جسمانی تشدد پر اتر آیا تو جہاز میں موجود ایک ریٹائرڈ پولیس افسر اور دیگر مسافروں نے عملے کی دی ہوئی ٹیپ اور رسیوں کی مدد سے اسے سیٹ سے مضبوطی سے باندھ دیا۔

اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کا رخ موڑ کر واشنگٹن کے بالٹی مور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں پولیس اور ایف بی آئی نے طیارے میں داخل ہو کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے 67 سالہ سرکش مسافر کی شناخت آرتھر لنڈین کے نام سے کی ہے۔مسافر پر اب حملہ کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…