جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کی تصویر والے سکے جاری، 100سال بعد پھر زندہ صدر کا نام کرنسی میں شامل

datetime 4  ستمبر‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے یو ایس منٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کردیئے ہیں،

جس کے بعد ٹرمپ گزشتہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر نظر آنے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں جاری کیے گئے سکے پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں کی عبارت بھی درج ہے۔یو ایس منٹ نے 25 سکوں کے ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے تھیلے کی قیمت 154.50 ڈالر مقرر کی تھی، تاہم فروخت شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ویب سائٹ پر سکے فی الحال دستیاب نہیں دکھائی دینے لگے۔امریکی قانون کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر امریکی کرنسی پر چھاپنے کی اجازت نہیں۔ تاہم ٹرمپ کے اتحادیوں نے کانگریس میں اس حوالے سے قانون سازی کی تجویز پیش کی ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی ذکر کیا تھا۔تاہم ماضی میں ایک زندہ صدر کی تصویر امریکی سکے پر شامل کی جاچکی ہے۔ 1926 میں امریکا کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے نصف ڈالر کے سکے پر اس وقت کے صدر کیلون کولیج کی تصویر موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…