تہران (این این آئی )ایران میں گذشتہ ہفتوں کے دوران پھیلنے والے احتجاج میں گرفتار افراد کے خلاف عدالتی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ان مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد طویل عرصے تک راز بنی رہی ہے۔ یہ احتجاجات دسمبر کے اواخر میں شروع ہوئے تھے جو ایک ہفتہ قبل دم توڑ گئے۔ایرانی وزارت صحت کے دو اعلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صرف آٹھ اور نو جنوری کو ایران کی سڑکوں پر ممکنہ طور پر 30 ہزار افراد جان سے گئے۔
یہ بات امریکی جریدے ٹائم کی رپورٹ میں سامنے آئی جس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔حکام نے بتایا کہ لاشیں رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے تھیلوں کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے اور ایمبولینسوں کی جگہ 18 پہیوں والے ٹرک استعمال کیے گئے۔















































