اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک) دبئی حالیہ مہینوں میں اسرائیلی شہریوں کی سب سے پسندیدہ بیرونِ ملک سیاحت کی جگہ بن کر سامنے آیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی سیاح دبئی پہنچے، جب کہ اکتوبر میں یہ تعداد 99 ہزار کے قریب رہی۔
اس کے مقابلے میں اکتوبر 2025 کے دوران تقریباً 72 ہزار اسرائیلی شہریوں نے امریکہ کا سفر کیا تھا۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرے ممالک کی نسبت دبئی کو اسرائیلیوں کے لیے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ وہاں انہیں فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاج یا نامناسب حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کی وجہ سے دبئی ان کے لیے ایک پرکشش اور محفوظ ترین مقام قرار دیا جا رہا ہے۔















































