نئی دہلی(این این آئی)پاک بھارت گشیدگی پر گزشتہ روز اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان پر بھارت تلملا اٹھا۔
او آئی سی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہاکہ یہ بیان پاکستان کے کہنے پر دیا گیا جو پہلگام واقعے کے حقائق کو نظرانداز کرتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی گروپ کے بیان پر کہاکہ بھارت او آئی سی کی جانب سے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔