مکوآنہ (این این آئی)گھریلو جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے بھابھی کو قتل اور بھائی کو بری طرح زخمی کر دیا، ملزم ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ 225 رب ملکھانوالہ میں دو بھائیوں اعظم اور ابرار پسران ناظم کے درمیان گھریلو حالات پر جھگڑا ہو گیا تو مشتعل بھائی اعظم نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے اس کا بھائی ابرار اور اسکی اہلیہ انیلہ اشرف بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے تو ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ انیلہ اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ مقتولہ کے شوہر ابرار کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔