واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گولڈ کارڈ ویزا اسکیم کامیاب ہونے اور 1 دن میں 1000 کارڈ فروخت کرنے کا دعوی کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعارف کردہ گولڈ کارڈ یا گولڈن ویزا اسکیم غیر معمولی کامیابی حاصل کرتی نظر آ رہی ہے۔
امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 1 ہی دن میں 1000 گولڈ کارڈز فروخت کیے، جس سے امریکی معیشت کو 5 بلین ڈالرز( (500 کروڑ ڈالرز)کا فائدہ ہوا۔یہ اسکیم فروری 2025 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعارف کرائی تھی، جو دنیا بھر کے دولت مند افراد کو 5 ملین ڈالرز (50 لاکھ ڈالر) کے عوض امریکا میں مستقل رہائش اور اختیاری شہریت کی پیشکش کرتی ہے۔