دبئی (این این آئی )دبئی کی جنرل ڈائریکٹریٹ برائے شناخت و غیر ملکی امور نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے لوگو پر مشتمل خصوصی اسٹامپ متعارف کرایا ہے، جو دبئی کے فضائی داخلہ پوائنٹس پر ملک میں آنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پر لگائی جائے گی۔
اس اسٹامپ کے ذریعے ادارہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے 12ویں ایڈیشن کی حمایت اور اس کے اہداف کے بارے میں عوامی اور زائرین میں آگاہی بڑھانے کی کوشش کرے گا تاکہ حکومتوں کے لیے ایک زیادہ ترقی یافتہ اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کی طرف کام کیا جا سکے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ادارے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے تاکہ وہ بہترین سروس کے معیار کو نافذ کرے اور معاشرتی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرے، نیز زائرین کے لیے ایک شاندار تجربہ فراہم کرے۔