اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس نے بالآخر اپنی گرل فرینڈ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ ان کا پاؤلا ہرڈ کے ساتھ تعلق سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
انہوں نے کہا، “میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میری زندگی میں وہ موجود ہیں۔”69 سالہ بل گیٹس نے مزید کہا کہ وہ اور پاؤلا ہرڈ ایک ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں اور اس رشتے سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں اولمپکس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں، جہاں وہ کچھ یادگار لمحات گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اپنی سابقہ شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ان کی طلاق تھی، جس پر انہیں سب سے زیادہ افسوس ہے۔یاد رہے کہ بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ، ملینڈا گیٹس، 2021 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔