منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

اونچی ہیل سینڈل نہ دلانے پر بیوی شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی

datetime 5  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہائی ہیل سینڈل نہ ملنے پر بیوی ناراض، شوہر کے خلاف تھانے جا پہنچی ،گھریلو ناچاقی اور میاں بیوی کے درمیان چھوٹی موٹی ان بن عام بات ہے، لیکن بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک خاتون اپنے شوہر سے ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہونے پر غصے میں آ گئی اور سیدھی پولیس تھانے جا پہنچی۔یہ دلچسپ واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل والی سینڈل مانگی، لیکن شوہر نے یہ خواہش پوری کرنے سے انکار کر دیا۔

بیوی نے پہلے تو گھر میں خوب ہنگامہ کھڑا کیا، اور جب مسئلہ حل نہ ہوا تو معاملہ فیملی کونسلنگ تک جا پہنچا۔ وہاں بھی جب کوئی نتیجہ نہ نکلا تو غصے سے بپھری خاتون نے پولیس تھانے جا کر شوہر کے خلاف شکایت درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب خاتون نے پولیس کے سامنے اپنی شکایت کی وجہ بتائی تو اہلکاروں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر خاتون کے شوہر کو تھانے طلب کر لیا تاکہ معاملے کو سلجھایا جا سکے۔

جب شوہر سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ بیوی کو ہائی ہیل سینڈل لا کر دے چکا تھا، لیکن ایک تفریحی دورے کے دوران وہ انہی سینڈلز کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گئی تھی۔ اس حادثے کے بعد شوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ دوبارہ بیوی کو اونچی ہیل نہیں دلائے گا۔ تاہم، جب اس نے دوسری بار فرمائش کو رد کر دیا تو بیوی نے پہلے تو گھر میں جھگڑا کیا، پھر معاملہ خاندان کے بزرگوں تک لے گئی اور آخرکار تھانے جا پہنچی۔بعد ازاں، پولیس نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور طویل گفت و شنید کے بعد میاں بیوی کے درمیان صلح کروا دی۔ نتیجتاً دونوں ہنسی خوشی گھر واپس چلے گئے، اور یوں یہ معاملہ ختم ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…