بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

کس ملک میں ویلنٹائن ڈے پر پرپورز کرنے پر جیل ہوگی؟

datetime 3  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہر سال 14 فروری کو دنیا بھر میں محبت کا دن یعنی “ویلنٹائن ڈے” منایا جاتا ہے، مگر ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں شادی کے لیے پرپوز کرنے پر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔فروری کا مہینہ شروع ہوتے ہی 14 تاریخ کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منانے کی تیاریاں کی جاتی ہیں۔ اس دن خاص طور پر نوجوان جوڑے ایک دوسرے کو تحائف اور سرخ گلاب پیش کرتے ہیں، جبکہ کئی افراد اپنے شریک حیات کو پرپوز کر کے نئی زندگی کا آغاز بھی کرتے ہیں۔چونکہ یہ دن اسلامی اقدار سے متصادم سمجھا جاتا ہے، اس لیے کئی اسلامی ممالک اور قدامت پسند حلقے اس کے خلاف ہیں۔

تاہم، ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں حکومت نے ویلنٹائن ڈے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ملائیشیا کی حکومت نے اس دن کے انعقاد پر سرکاری طور پر پابندی لگا رکھی ہے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق، ویلنٹائن ڈے نوجوان نسل کو گمراہی اور اخلاقی زوال کی طرف لے جا رہا ہے۔ملائیشیا میں اگر کوئی شخص 14 فروری کو عوامی مقام پر کسی کو شادی کے لیے پرپوز کرے تو اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح، 2010 میں ایرانی حکومت نے بھی ویلنٹائن ڈے پر سرکاری سطح پر پابندی عائد کر دی تھی، یہ مؤقف اپناتے ہوئے کہ یہ دن مغربی ثقافت کا حصہ ہے اور ناجائز تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

ایران میں اگر اس دن کوئی غیر شادی شدہ جوڑا ڈانس کرتے ہوئے پایا جائے تو اسے قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2017 میں پاکستان میں ایک شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری اور عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگا دی تھی۔اس کے علاوہ، سعودی عرب، ازبکستان اور دیگر کچھ ممالک میں بھی ویلنٹائن ڈے کو سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…