پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں 371 ارب ڈالر کی امداد تقسیم

datetime 3  فروری‬‮  2025 |

کابل(این این آئی )افغانستان میں امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (سیگار)کی تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریبا 3۔71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی۔ امداد کا 64۔2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں،اونامااور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا میں منجمد افغان مرکزی بینک کے 3۔5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی امداد کے باوجود افغان طالبان کی جابرانہ پالیسیاں جاری ہیں۔

افغان طالبان نے تاحال خواتین کی تعلیم پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کی بدولت بین الاقوامی سطح کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کے تحت امداد کی تقسیم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 20 جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت افغانستان میں جاری منصوبوں سمیت تمام امریکی و غیر ملکی امداد کی نئی ذمہ داریاں اور تقسیم 90 دن کیلیے روک دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود سنگین صورتحال کے شکار 80 لاکھ سے زائد افراد کیلئے اقوام متحدہ نے 2025 کیلئے 2۔42 بلین ڈالر امداد کی درخواست کر رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ISIS-K اور القاعدہ کی موجودگی نے سیکیورٹی خطرات کو بھی بڑھا دیا ہے۔2024 میں پاکستان میں افغان سرزمین سے 640 دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے پاک افغان تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہیں۔ پاکستان سے لاکھوں غیر قانونی مقیم افغان شہری ملک بدر بھی کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…