جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

امریکا میں ڈی این اے کی مدد سے 43 سال بعد قاتل کی شناخت

datetime 3  جنوری‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی پولیس نے 43 بعد ایک خاتون کے قاتل کو ڈی این اے کی مدد سے شناخت کر لیا، قاتل جیمز وینسٹ نے ایک برتن کی مدد 43 سال پہلے ایک خاتون ویٹرس ڈیبرا لی ملر کو 29 اپریل 1981 کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مینز فیلڈ پولیس نے گزشتہ ماہ جیمز وینسٹ کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پکڑنے کی کوشش کی اور پولیس مقابلے کے بعد جیمز وینسٹ مارا گیا۔ مینز فیلڈ پولیس نے دعوی کیا کہ ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے گزشتہ ماہ جب ہم نے جیمز وینسٹ کے ڈی این اے پروفائل کا جائزہ لیا تو پتہ چلا یہ وہی شخص ہے جس نے 29 اپریل 1981 کے دن ریاست اوہایو میں اپنے پڑوس میں رہنے والی 18 سالہ ڈیبرا ملر کو اس کے اپارٹمنٹ میں تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کے وقت جیمز کی عمر 26 سال تھی، 43 پہلے پولیس نے قتل کے وقت اس سے سوال جواب تو کیے تھے لیکن اس کیس میں مشتبہ افراد میں اس کو شامل نہیں کیا جا سکا تھا۔مینس فیلڈ پولیس چیف نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جیمز کا تحقیقات میں بچ جانے میں ممکنہ طور پر پولیس سے بد انتظامی ہوئی تھی، لیکن اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کیس اب اپنے انجام کو پہنچا۔

رِچ لینڈ کاونٹی کے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر کرس براون نے بتایا ہے کہ قاتل کا ڈی این اے انہی برتنوں اور اوون سے ملا تھا جو مقتول ڈیبرا ملر کی لاش کے آس پاس موجود تھے۔اِن شواہد کو 40 سال تک محفوظ رکھا گیا تھا، 4 سال پہلے اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز ڈیٹیکٹیو ٹیری بٹلر اور ڈی این اے اینالسٹ ڈائون فری بیک نے شروع کیا تھا۔اب ٹیری بٹلر کا کہنا تھا کہ جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ ناقابلِ تردید ثبوت ہیں جن سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ جیمز وینسٹ ہی وہ شخص تھا جس نے ڈیبرا ملر کو قتل کیا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…