پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں مسلمان میتیں گھروں میں دفن کرنے پر مجبور

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمان قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے میتیں اپنے گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع چرخی دادری کے علاقے گڈانہ میں 50 سے زائد مسلمان خاندانوں کو قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے اورعلاقے کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حل نہ نکالا گیا تو وہ اپنی میتوں کے ساتھ حکام کے دروازوں پر احتجاج کریں گے۔

ایک رہائشی نے بتایا کہ ہم اپنے مردوں کو اپنے صحن میں دفنانا جاری نہیں رکھ سکتے۔انھوں نے کہاکہ قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے ہم قبروں کے درمیان رہنے پر مجبورہیں۔بہت سے رہائشیوں نے اپنے پیاروں کی قبروں میں گھرے رہنے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ غیر فطری محسوس ہوتا ہے،ہم قبروں کے درمیان رہ رہے ہیں اور یہ بہت پریشان کن ہے۔گوڈانہ میں مسلم کمیونٹی خود کو الگ تھلگ اوراجنبی محسوس کر رہی ہے کیونکہ حکام مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک شخص نے بتایاکہ ہم خالی وعدوں سے تھک چکے ہیں۔ ہمارا مطالبہ سادہ ہے ۔ ہمارے مرنے والوں کے آرام کے لیے ایک باوقار جگہ فراہم کی جائے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…