جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بنگلہ دیش ، شیخ مجیب کی تصویر صدر دفتر سے ہٹا دی گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

ڈھاکا (این این آئی) بنگلہ دیش پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے ملک کے بانی اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی تصویر صدر دفتر سے ہٹا دی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت نے طلبا رہنمائوں کے مطالبات اور دبائو کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے شیخ مجیب الرحمن کی تصویر کو بنگلہ دیش کے صدر دفتر سے ہٹا دیا۔

اس حوالے سے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کے معاون خصوصی محفوظ عالم نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈھاکا میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور صدر دفتر میں موجود دربار ہال سے فاشسٹ شیخ مجیب کی تصویر ہٹادی گئی ہے۔محفوظ عالم کا کہنا تھا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ہم 5 اگست کے بعد شیخ مجیب الرحمن کی تصاویر بنگا بھبن سے نہیں ہٹا سکے۔

دوسری جانب مختلف سیاسی رہنمائوں کی جانب سے شیخ مجیب الرحمن کی تصویر ہٹانے سے متعلق اس فیصلے کی مذمت اور شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے،بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل روح الکبیر رضوی نے اپنے بیان میں اس کی مخالفت کی ہے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…