جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے حرمین جانے والے زائرین کو خوشخبری سنا دی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے عمر زائرین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے ساز و سامان کی حفاظت کے لیے لاکرز پروگرام کے منصوبے کو عملی شکل فراہم کرنے کے لیے درخواستوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کام کے لیے حکام نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حرمین اتھارٹی نے لاکرز پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔حرمین اتھارٹی کے مطابق لاکرز پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مثالی خدمات زائرین تک منتقل کرنا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حرمین شریفین جانے والے زائرین کو لاکرز منصوبے کے تحت اپنا سامان محفوظ طریقے سے رکھنے کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دے سکیں گے۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…