اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نرسوں کیلئے نوکری کا سنہری موقع

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نرسوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمت کا سنہری موقع سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی” نیوز کے مطابق اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (OP&HRD) سے منسلک محکمے نے پاکستان سے خواتین نرسز کو سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں 21 اکتوبر کو لاہور میں واک ان انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے کے مطابق عرب ممالک میں خاص طور پر طبی اور صنعتی شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معزز کلائنٹ، مملکت سعودی عرب میں وزارت برائے ہیومن ریسورسز فی الحال ماہر خواتین نرسوں کی تلاش میں ہے جو 16 سالہ نرسنگ میں بیچلر آف سائنس یا تسلیم شدہ ادارے سے پوسٹ آر این میں مخصوص قابلیت اور تجربے کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔ ساتھ ہی کم از کم ایک سال کا تجربہ بھی ہو۔انہوں نے بتایا کہ امیدوار کے پاس پی این سی رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، آئی سی یو اور ایمرجنسی روم میں تجربہ رکھنے والے امیدوار کو ترجیح دی جاتی ہے اور عمر 45 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئیے۔

ملازمت کی شرائط و ضوابط کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، ’سعودی عرب کی ہیومن ریسورس وزارت کا وفد کام کا تجربہ/مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق ہسپتالوں کی دیکھ بھال میں مندرجہ بالا زمروں میں پاکستان میں امیدواروں کا روبرو انٹرویو کرے گا، انگریزی زبان/ انگریزی میں کامل (لکھنا اور بولنا)، تنخواہ پالیسی کے مطابق ڈسکس کی جائے گی، امیدواروں کو اپنی اصل ڈگریاں، شناختی کارڈ، پاسپورٹ سائز 2 تصاویر، اور پاسپورٹ (اگر دستیاب ہو) ساتھ لانے ہوں گے‘۔

دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان ”OEC“ کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ہیلپ ڈیسک ٹیم تکنیکی مدد کے لیےیو اے این نمبر 0311-0011-632 پرموجود ہے۔اس کے علاوہ ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔درخواست جمع کرانے کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ آخری تاریخ 20 اکتوبر 2024 ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…