بدھ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2024 

امارات کی دنیا کے باصلاحیت افراد کو شہریت اور گولڈن ویزا کی پیشکش

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے دنیا کے باصلاحیت افراد کو راغب کرنے کے لیے شہریت اور گولڈن ویزا کی پیشکش کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد یو اے ای کی معاشی ترقی کو مزید تقویت دینا ہے،اس حوالے سے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزبیشن (جی ٹیکس گلوبل)کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اب متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں باصلاحیت لوگوں کو راغب کرنا پہلے کے مقابلے میں کافی آسان ہوگیا ہے کیونکہ ہم نے اس ضمن میں طویل مدتی رہائش کیلئے گولڈن ویزا اور ہنرمند افراد کو شہریت دینے جیسے اہم اقدامات کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں، طلبا، پیشہ ور افراد اور کاروباری شخصیات کے لیے 10سالہ ویزے اور 5 سالہ ویزوں جیسے کئی طویل مدتی رہائش کے اقدامات متعارف کروائے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر (اے آر ٹی سی)کے سیکرٹری جنرل فیصل البنائی نے کہا کہ کئی باصلاحیت افراد کو گولڈن ویزا دیا گیا ہے اور ان میں سے کچھ کو امارات کی شہریت بھی دی گئی ہے۔فیصل البنائی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات بہترین اور باصلاحیت افراد کے ساتھ تعاون کرنے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کیلئے شراکت داری کر رہا ہے۔ ہم اپنی ٹیکنالوجی بھی بنا رہے ہیں، ہم مصنوعی ذہانت کے میدان میں مزید ترقی کی جانب گامزن ہیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…