اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

امریکا اسرائیل میں میزائل شکن نظام اور فوج بھیجے گا، پینٹاگون

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے کہاہے کہ وہ اسرائیل میں امریکی فوجیوں کو ایک جدید امریکی میزائل شکن دفاعی نظام کے ساتھ بھیجے گا جو ایک انتہائی غیر معمولی تعیناتی ہے جس کا مقصد ایران کے میزائل حملوں کے بعد ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائڈر نے اس تعیناتی کو حالیہ مہینوں میں امریکی فوج کی وسیع تر تبدیلیوں کا حصہ قرار دیا تاکہ اسرائیل کی حمایت اور ایران اور ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے حملوں کے خلاف امریکی اہلکاروں کا دفاع کیا جائے لیکن اسرائیل کی اپنی فوجی صلاحیتوں کے پیشِ نظر جنگی مشقوں کے علاوہ امریکی فوج کی تعیناتی بہت کمیاب ہے۔

امریکی فوجیوں نے حالیہ مہینوں میں شرقِ اوسط میں جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کی ہے جب وہ ایرانی حملے کی زد میں آیا تھا۔لیکن یہ فوجی اسرائیل سے باہر مقیم تھے۔تھاڈ امریکی فوج کے تہہ دار فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے اور اسرائیل کے پہلے سے ہی مضبوط میزائل شکن دفاع میں اضافہ کرتا ہے۔ایک تھاڈ بیٹری چلانے کے لیے عموما تقریبا 100 فوجیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں چھ ٹرک پر لدے ہوئے لانچرز شامل ہوتے ہیں جن میں ہر لانچر پر آٹھ انٹرسیپٹرز اور ایک طاقتور ریڈار ہوتا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…