ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

قرآن کریم دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

datetime 13  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ قرآن کریم ہی پوری دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کا حل ہے۔لاہور کی بادشاہی مسجد میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی عام ہے، قرآن پاک نے ایک انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ہی ہے جو دنیا میں ناانصافی کا حل فراہم کرتا ہے، قرآن پاک قیامت تک کے انسانوں کے رہنمائی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کی خواہش میرے اللہ نے پوری کر دی، اہلیان پاکستان کی والہانہ محبت پر بے حد شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا آج جوحال ہے وہ آپس کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ہے، ہم تقسیم نہ ہوں تو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں خطاب کرکے بہت خوشی ملی، اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت کا بے حد مشکور ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…