اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل

datetime 12  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(این این آئی)دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دنیا کا ٹھنڈا ترین مقام انٹارکٹکا جہاں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، مختلف ممالک میں غیر معمولی بارشیں اور سیلاب سے تباہی نے دنیا کی مشکل میں اضافہ کر دیا ہے۔اب سہارا ریگستان جسے دنیا کا خشک ترین مقام کہا جاتا ہے، آنے والے سیلاب نے وہاں کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سہارا صحرا کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر میں جھیل ایریکی (Lake Iriqui) کو دکھایا گیا، جو 50 سال سے خشک تھی، لیکن اب پانی سے بھر گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی، ہوسین یوآب نے کہا کہ مراکش نے 30 سے 50 سالوں میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں دیکھی۔

ماہرین موسمیات نے اس بارش کو ایک غیر معمولی طوفان قرار دیا ہے۔ ان کے خیال میں یہ آنے والے مہینوں اور سالوں کے لیے خطے کا موسم بدل سکتا ہے۔ ہوسین یوآب کے مطابق کیونکہ ہوا میں اب زیادہ نمی موجود ہے، جس سے مزید طوفان کا خطرہ ہے۔سہارا ریگستان کی موجودہ صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین موسمیاتی تبدیلی کو دنیا کی خاتمے سے جوڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…