منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

اسرائیل کے ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ایران

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024 |

انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں ایران کے سفیر محمد حسن حبیب اللہ زادہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ مراکشی اخبار کو انٹرویو میں ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ دور ختم ہو گیا ہے جب ایران اپنے اصولوں پر پوری طرح عمل پیرا تھا۔اگر صیہونی حکومت نے ایران پر حملہ کیا تو اسے سخت اور زبردست جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو جنگ پھیلانا چاہتا ہو۔ ہم لبنان اور فلسطین میں صرف اس شرط پر جنگ بندی چاہتے ہیں کہ ان اقوام اور ان کی آبادیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔حبیب اللہ زادہ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جو لوگ براہ راست تنازعہ میں ملوث نہیں ہیں انہیں ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں یا جارحیت میں حصہ نہیں لینا چاہیے بصورت دیگر ایران جوابی کارروائی کرے گا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ترکیہ کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 3+3 جنوبی قفقاز اجلاس کے ایک حصے کے طور پر مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ کا تیسرا سیشن جس میں آرمینیا، آذربائیجان، روس، ایران، ترکیہ اور جارجیا شامل ہیں، ترکیہ میں ہونے والا ہے۔دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورے کا منتظر ہے۔جنوری میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نیترکیہ کا دورہ کیا، جس کے دوران دونوں فریقین نے ترک صدر کے دوبارہ ایران کے دورے پر اتفاق کیا۔ اگرچہ ابراہیم رئیسی رواں سال مئی میں ایک المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے لیکن ایرانی قیادت کے ترک رہنما کی میزبانی کے منصوبے بدستور موجود ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…