ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا،دورانِ پرواز اسکرین پر ایک گھنٹے تک فحش فلم چلتی رہی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا سے جاپان جانے والی جانے والی پرواز کے مسافروں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اس وقت شدید پریشانی اور الجھن کا سامنا کرنا پڑا جب سیٹس پر لگیں اسکرین پر فحش ویڈیو چل گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پرواز کے مسافروں کے لیے ڈکوٹا جانسن اور شان پین کی ایک دلچسپ ڈرامائی فلم DADIO کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن یہ انتخاب مسافروں اور خود ایئر لائن کے لیے حیران کن تھا۔

اس فلم میں جنسی اعضا کے مختصر لیکن واضح شاٹ، فحش مواد کے ساتھ مکالمے اور ٹیکسٹ میسجز بھی شامل تھے۔مسافر سیٹس پر لگی اسکرینز پر فحش مناظر سے پریشان ہوگئے جب کہ فلم کو روکنے، بند کرنے یا دوسری فلم کے انتخاب کے تمام آپشن غیرفعال ہوگئے تھے۔ایئرلائن کے عملے نے کافی کوششوں کے بعد اس فلم کو ہٹا کر بچوں کے لیے معروف تفریحی فلم لگادی لیکن مسافروں کو ایک گھنٹے تک کوفت اور پریشانی کا سامنا رہا۔جس پر آسٹریلوی کمپنی کوانٹاس نے مسافروں سے معافی مانگ لی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…