بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دبئی کی حکومت کاگولڈن ویزے دینے کا اعلان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ایگزیکٹو کونسل نے گولڈن ویزے دینے کی منظوری دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں شاندار کارکردگی پر غیر معمولی ماہرین تعلیم کو گولڈین ویزے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

گولڈن ویزا، دبئی میں ارلی چائلڈ ہوڈ سینٹرز، اسکولز اور ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز میں اساتذہ کو دیا جائے گا اور یہ اقدام ان افراد کی خدمات کو تسلیم کرے گا، جنہوں نے طلبہ کی تعلیمی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس حوالے سے دبئی کے ولی عہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اساتذہ کے عالمی دن پر ہم نے دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں نمایاںکارکردگی اور خدمات انجام دینے والے ممتاز اساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اساتذہ کے مشن، ذہنوں کی تشکیل، آنے والی نسلوں کی پرورش اور قوموں کی ترقی میں ان کے انمول کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…