منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سیاحتی مقام پر نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے سیاحتی مقام پر بوپ دیو گھاٹ پر 21 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں جمعرات کی رات 3 افراد نے خود کو سماجی کارکن ظاہر کرکے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔خاتون اپنے دوست کے ساتھ سیاحتی مقام بوپ دیو گھاٹ گئی ہوئی تھی، جہاں ملزمان نے ان پر حملہ کردیا جبکہ خاتون کے دوست کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون اور اس کا دوست بوپ دیو گھاٹ میں موجود تھے۔

ملزمان میں سے ایک شخص کار میں آیا اور خود کو سماجی کارکن ظاہر کرنے لگا، جبکہ ملزم نے دعوی کیا کہ اس علاقے میں جوڑوں کے آنے پر پابندی ہے اور ان کی تصاویر بنائیں۔ بعد ازاں ملزم نے خاتون کو دھمکی دے کر زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اسے ایک اور مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے دوست کو بھی ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان بعد میں لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، جو زخمی حالت میں پائی گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد کوندھوا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کے اعلی افسران اور کرائم برانچ کی ٹیمیں کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں، جبکہ باقی دو ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…