تہران(این این آئی ) ایرانی فوج کے سربراہ نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا تو اسرائیل کے تمام انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایران کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہاست کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر 400 کے قریب میزائل داغے گئے جس کے بعد امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہیکہ اسرائیل آئندہ چند روز میں ایران پر حملہ کرے گا۔
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کو بہت شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا اور اس کے تمام بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔