پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی )مصر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور کی تین ہزار سال قدیم تلوار ملی ہے جس کو اس دور کے حکمراں فرعون رعمیس سے منسوب بتایا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں ماہرین آثار قدیمہ کو تین ہزار سال قدیم ایک تلوار ملی ہے جس کا تعلق حضرت موسی کے دور میں وہاں پر حکمران فرعون رعمیس دوم کی فوج سے منسوب کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے مصر کی وزارت سیاحت اور نوادرات کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا جس میں اس قدیم تلوار کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ تلوار بحیرہ گورنری کے شہر ہوش عیسی میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریافت ہونے والی تلوار کانسی کی ہے جس پر موجود شاہی مہر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مصر کے اس وقت کے حکمران فرعون رعمیس دوم کی فوج کی تلوار ہے۔وزارت سیاحت کا کہنا تھا کہ کھدائی کے دوران جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، شکار کے اوزار، زیورات ودیگر اشیا بھی ملی ہیں۔اس کے علاوہ ماہرین آثار قدیمہ کو اس جگہ کھدائی سے مٹی کی اینٹوں کی تعمیر کا ایک سلسلہ بھی ملا، جس میں فوجی بیرکیں، ہتھیار، خوراک اور سامان ذخیرہ کرنے کے کمرے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…