پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی شاعرہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، امریکی تنظیم کا ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی شاعرہ جسینتا کرکیٹا نے غزہ میں بچوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیل کی پشت پناہی کیخلاف، مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکی تنظیم کا ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی۔بھارت کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے اپنے ‘روم ٹو ریڈ ینگ آتھر ایوارڈ 2024’ کیلئے جسینتا کرکیٹا بچوں کیلئے ان کی شاعری کے مجموعے ‘جِرہْل’ پر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

جسینتا کرکیٹا نے یو ایس ایڈ کے غزہ جنگ میں کردار ادا کرنے والی اسلحہ ساز کمپنیوں کیساتھ تعلقات کی بنیاد پر ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی۔جسینتا کرکیٹا کا کہنا تھا کہ مجھے ایوارڈ کیلئے منتخب کرنے والی مقامی تنظیم بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرتی ہے لیکن اس کی فنڈنگ یو ایس ایڈ جیسی تنظیم کر رہی ہے جو کہ غزہ میں بچوں کے قتل عام کا سبب بننے والی اسلحہ ساز کمپنیوں سے کاروبار کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ سازی کا کاروبار اور بچوں کی پرواہ ایک ساتھ کیسے جاری رہ سکتے ہیں جب ان ہی ہتھیاروں سے بچوں کی دنیا کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے کتابیں اہم ہیں لیکن فلسطین میں ہزاروں بچے قتل کردیے گئے لیکن بڑے ان بچوں کی حفاظت نہیں کر پائے۔اس سے قبل بھارتی نسل سے تعلق رکھنے والی برطانوی نژاد امریکی خاتون مصنفہ جھمپا لہری نے بھی کفایہ اسکارف پہننے پر فلسطینی ملازمین کی برطرفی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نیویارک کے ناگوچی میوزیم کو ایوارڈ واپس کردیا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…