ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لبنان، 20 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر، ورلڈ فوڈ پروگرام کا ہنگامی آپریشن شروع

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این ا ین آئی)ورلڈ فوڈ پروگرام نے لبنان میں حالیہ کشیدگی سے متاثرہ 10 لاکھ افراد کو خوراک کی امداد فراہم کرنے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پروگرام نے تصدیق کی کہ وہ کھانے کے لیے تیار راشن، روٹی، گرم کھانا اور خوراک کے پارسل پورے ملک میں پناہ گاہوں میں خاندانوں میں تقسیم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے آخر میں تنازع میں تیزی نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان میں لبنان میں پروگرام کے ڈائریکٹر میتھیو ہولنگز ورتھ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چند ہی دنوں میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد ہزاروں نئے بے گھر افراد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے بحران بڑھتا جا رہا ہے، ہم نقد رقم اور خوراک کی مدد کے ذریعے 10 لاکھ لوگوں کی مدد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سال کے آخر تک 105 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے۔

پروگرام کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور مشرقی یورپ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کورین فلیشر نے خبردار کیا ہے کہ لبنان تباہی کے دہانے پر ہے اور دوسری جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حکومتی کرائسس سیل کے سربراہ اور لبنان کے وزیر ماحولیات ناصر یاسین نے ہفتے کے روز رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے تقریباً دس لاکھ لبنانی بے گھر ہوئے جن میں جمعہ سے اب تک سیکڑوں ہزاروں بھی مزید افراد بھی شامل ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر درجنوں نئے حملے کیے ہیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…