منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا

datetime 16  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امروہہ (این این آئی)بھارت میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعے میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر لالچی شوہر نے بیوی کو جان سے مار ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک لالچی شوہر کی جانب سے شادی پر اپنے سسرال والوں سے جہیز میں ایک لگژری بائیک اور 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ امروہہ کے بے خدا گائوں سے تعلق رکھنے والے سندر نے مینا نامی لڑکی سے دو سال قبل شادی کی تھی اور وہ جہیز لانے کے لیے اپنی بیوی پر مسلسل دبا ڈال رہا تھا جس پر اس کی اہلیہ کچھ عرصہ قبل اپنے میکے چلی گئی تھی۔

مینا نے اس بارے میں اپنے والد کو بھی بتایا تھا اور سندر روزانہ اپنے سسرال اس سے ملنے آتا اور وہاں کھانا پینا بھی کرتا تھا، سندر اتوار کے روز بھی اپنے سسرال آیا اور اہلیہ مینا کو اپنے ساتھ گھر لے گیا۔گھر لاکر سندر نے اپنی اہلیہ مینا کو پھر جہیز نہ لانے کے طعنے دیے اور تکرار کرنے پر اسے لاٹھی سے پیٹنا شروع کر دیا اور پھر اسے گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی افراد نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی اور پھر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف درخواست دائر کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…