پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ نے ای ویزہ سروس بند کردی

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی حکومت نے الیکٹرانک ویزا سروس منسوخ کردی ہے جس سے اردنی شہری چند ماہ قبل مستفید ہونا شروع ہوئے تھے۔ اب کوئی بھی اردنی شہری برطانیہ آنے کے خواہشمند کو روایتی طریقے سے سفارت خانے کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دینا ہو گی، جس میں زیادہ وقت لگتا ہے اور زیادہ مہنگا پڑتا ہے، جبکہ برطانوی حکومت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک ویزہ سروس بدستور برقرار ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نظام گذشتہ فروری کے آخر میں نافذ ہوا تھا۔ تقریبا چھ ماہ قبل اردن میں اس سروس کو فعال کیا گیا تھا۔خلیجی اور اردن کے شہری چند گھنٹوں کے اندر اندرای ٹی اے نامی الیکٹرانک ٹریول ویزہ حاصل کرنے کے قابل ہو گئے۔برطانیہ کے سفر کا خواہش مند کوئی بھی اردنی شہری اب اس سروس سے مستفید نہیں ہوسکتا، اسے اب سفارت خانے کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔نئے فیصلے کے تحت برطانوی ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسری منزل کا سفر کرنے والے کسی بھی اردنی شہری کو سفارت خانے سے ٹرانزٹ ویزا بھی حاصل کرنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں اردن کے شہری الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کے ساتھ برطانیہ کا سفر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

نئی ہدایات کے مطابق ان لوگوں کے لیے چار ہفتوں کا ویزہ فری ٹرانزیشن پیریڈ ہوگا جو پہلے سے ہی الیکٹرانک ٹریول ویزہ رکھتے ہیں۔ 10 ستمبر 2024 کو برطانوی وقت کے مطابق 15:00 بجے یا اس سے پہلے برطانیہ کے لیے تصدیق شدہ ریزرویشن حاصل کرسکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس لیے انتظامات کیے گئے ہیں کہ اردنی شہری ویزوں کے لیے درخواست دے سکیں، ہم یہ تبدیلیاں شائع کر رہے ہیں تاکہ مسافر ان سے واقف ہوں اور اس کے مطابق منصوبہ بندی کر سکیں۔برطانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور سلطنت عمان کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ کا نظام معمول کے مطابق نافذ العمل ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…