جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

کینیڈین وزیراعظم کو بڑا دھچکا، حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں جگمیت سنگھ نے جسٹن ٹروڈو پر لبرلز کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ 2022 میں کی گئی اپنی ڈیل ختم کر رہے ہیں کیونکہ وہ کنزرویٹیوز کو روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2025 میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز بہ آسانی الیکشن جیت جائیں گے۔جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی خود غرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں، وہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے نہ ہیں امیدوں کو بحال کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2022 میں جسٹن ٹروڈو کی حمایت اس شرط پر کی تھی کہ وہ سماجی بہبود کے کاموں پر اخراجات میں اضافہ کریں گے تاہم پولز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ووٹرز کا اعتماد کھو چکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق علیحدگی کے اعلان کے باوجود جسٹن ٹروڈو کو فوری طور پر استعفی دیکر نئے انتخابات کے اعلان کی نوبت پیش نہیں آئے گی۔رپورٹ کے مطابق نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد جسٹن ٹروڈو حکومت کو بجیٹ منظور کروانے اور اعتماد کا ووٹ جیتنے کیلئے ہاس آف کامن میں حزب اختلاف سے نیا اتحادی تلاش کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…