ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)ہجرت کو روکنے کیلئے دبائو کا سامنا کرنے والے ملک جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے کے مطابق اگست 2021میں طالبان کی جانب سے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ تمام افغان شہری سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں جرمنی میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور ان کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈیر اسپیگل میگزین نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر ایئرویز کی ایک چارٹرڈ پرواز نے کابل کے لیے لیپزگ ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں 28 افغان سوار ہیں۔اسپیگل نے رپورٹ کیا کہ یہ آپریشن 2 ماہ کے خفیہ مذاکرات کا نتیجہ تھا جس میں قطر نے برلن اور طالبان حکام کے درمیان رابطے کا کام کیا۔ہیبسٹریٹ نے کہا کہ جرمنی نے ملک بدری کی سہولت کے لیے اہم علاقائی شراکت داروں سے مدد کی درخواست کی، تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…