جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا ویوز کیلئے مور کو پکا کر کھانے والا یوٹیوبر گرفتار

datetime 14  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سوشل میڈیا ویوز کیلیے قومی پرندے مور کو پکا کر کھانے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار کودم پرانے کمار کو حراست میں لیکر جب ان کے موبائل سے دیگر ویڈیوز حاصل کی گئیں تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ انہوں نے مور کے گوشت کا سالن بنا کر کھایا ہے۔پولیس سپرینٹنڈنٹ تلنگانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کودم پرانے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت 14روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، ان کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کرے گی کہ انہیں رہائی ملنی ہے یا پھر وہ مزید تحویل میں رہیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہیں کہ سوشل میڈیا اسٹار نے مور کہاں سے اور کیسے حاصل کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کودم پرانے نے ویڈیوز اپنے چینل سے ہٹا دی ہیں لیکن ویڈیوز کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسٹنٹ سوشل میڈیا ویوز حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کودم پرانے کو ویڈیو پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یو ٹیوبر نے جنگلی حیات کی غیر قانونی طریقے سے پروموشن کی اور قومی نشانی کی بے حرمتی کی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…