پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حسینہ واجد کیلئے برطانیہ کے دروازے بند، امریکی ویزا بھی منسوخ، بھارت میں قیام کی تصدیق

datetime 7  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بھارت کے وزیر خارجہ کی جانب سے شیخ حسینہ کی بھارت کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی تحقیقات کے مطالبے پر شیخ حسینہ کے لیے اپنے ملک کے دروازے بند کردیے ہیں، امریکا نے حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ وہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ”امن و امان کے بظاہر بحال ہونے تک” گہری تشویش میں رہیں گے۔**شیخ حسینہ پیر کو بنگلہ دیش سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت سے فرار ہو کر نئی دہلی کے قریب ایک فوجی ایئربیس پہنچیں۔

جے شنکر نے حسینہ کے ہندوستان میں ہونے کی پہلی باضابطہ تصدیق کی تھی۔ایک اعلیٰ سطحی ذرائع نے غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ معزول رہنما لندن ”ٹرانزٹ” کرنا چاہتی تھیں، لیکن برطانوی حکومت کی جانب سے ”پرتشدد واقعات” سے متعلق اقوام متحدہ کی زیرقیادت تحقیقات کے مطالبے نے ان کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہماری سمجھ یہ ہے کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی قیادت کے ساتھ اجلاس کے بعد شیخ حسینہ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

”انہوں نے بتایا کہ ”بہت ہی مختصر نوٹس پر انہوں نے بھارت آنے کی منظوری کی درخواست کی، ہمیں بیک وقت بنگلہ دیشی حکام سے فلائٹ کلیئرنس کی درخواست موصول ہوئی۔ وہ کل شام دہلی پہنچی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کی بنگلہ دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر (2,545 میل) سرحد ملتی ہے۔جے شنکر نے کہا کہ ہماری سرحدی حفاظت کرنے والی فورسز کو بھی اس پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر غیر معمولی طور پر چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…