جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمارے لمبے ہاتھ غزہ، یمن، لبنان سمیت ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

datetime 5  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہماری ریڈ لائنز بہت واضح ہیں ہم ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے چاہے دنیا میں کسی بھی جگہ ہو۔عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران برائی کا محور ہے اور ہم اس کے خلاف ایک کثیر الجہتی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران یا حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں،کسی بھی جارحانہ کارروائی پر دشمن کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران اور حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں ہم پر کوئی کارروائی کی گئی تو ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ہمارے ہاتھ دراز ہیں۔ غزہ، یمن، بیروت اور ہر اس جگہ تک پہنچ جاتا ہے جہاں ضرورت ہو۔نیتن یاہو ے فوجی قیادت پر زور دیا کہ حماس کے رہنماؤں کا زیرِ زمین سرنگوں میں تعاقب کریں اور جہاں ملیں انھیں وہاں ختم کردیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…