مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب کے ادارہ برائے امور حرمین الشریفین کی انتظامیہ کی جانب سے معذور اور بیمار افراد کی سہولت کیلیے خصوصی گالف گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے طواف بیت اللہ کے لیے حرم شریف کی چھت پر فراہم کی جانے والی گالف گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان افراد کے لیے متعدد گاڑیاں مخصوص کی ہیں جو ویل چیئر استعمال کرتے ہیں۔مخصوص گاڑیوں میں ویل چیئرز کو چڑھانے میں آسانی کے لیے ہائیڈرالک سلوپ کا خصوصی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ویل چیئراستعمال کرنے والے معذور اور معمر افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔