لیما(این این آئی)سروائیول انٹرنیشنل کی جانب سے پیرو ایمیزون کے جنگلات میں رہائش پزیر، دنیا سے کٹ کر ایک الگ تھلگ رہنے والے قبیلے ماشکو پیرو کی نایاب تصویر اور فوٹیج جاری کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نایاب تصویر میں ماشکو پیرو قبیلے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پیرو کے ایمیزون جنگلات میں دنیا سے دور، غیر رابطہ شدہ زندگی گزار رہا ہے۔
یہ قبیلہ دنیا کے الگ تھلگ علاقے سے تعلق رکھنے کے لیے مشہور ہے جس کی رواں ہفتے کے آغاز میں سروائیول انٹرنیشنل نے نایاب تصویر جاری کی ہے۔اس تصوری میں اس قبیلے کے کئی افراد کو ایک ساتھ دریا کنارے دیکھا جا سکتا ہے۔سروائیول انٹرنیشنل کے مطابق یہ نظارہ ماشکو پیرو قبیلے کی صحت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو ظاہر کر رہا ہے۔