جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران میں ترکش ایئر لائنز کے دفتر کو خاتون ملازمین کے حجاب پہننے سے انکار پر بند کر دیا گیا

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایرانی پولیس نے دارالحکومت تہران میں ترکش ایئر لائنز کے دفتر کو اس کی خاتون ملازمین کے حجاب پہننے سے انکار پر بند کر دیا ۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے قبل ازیں ترکش ایئرلائنز کے دفتر جا کر کمپنی کی ملازمین کو حجاب نہ پہننے پر وارننگ دی تھی، تاہم ملازمین جو ایرانی شہری ہیں نے ایرانی قانون کو ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے دفتر کوبند کر دیا ۔ اس واقعے پر ترکش ایئر لائنز کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام گزشتہ سالوں کے دوران ملک بھر میں دکانوں، ریستورانوں سے لے کر فارمیسیوں اور دفاتر تک سینکڑوں کاروباری اداروں کو ان کی طرف سے خاتون ملازمین کو حجاب نہ پہننے کی اجازت دینے پر بند کر چکے ہیں ۔ ایران کے حالیہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہو نے والے پزشکیان اپنی انتخابی مہم کے دوران مغربی ممالک سے بات چیت کرنے اور حجاب کے لازمی قانون کے نفاذ کو آسان بنانے کا وعدہ کیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…