نئی دہلی (این این آئی)مودی حکومت نے کشمیریوں کو سری نگر کی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے بی جے پی رہنما اور مقبوضہ علاقے کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ اس سال بھی عید گاہ سری نگر میں نمازِ عید ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
بی جے پی رہنما نے اپنے اس فیصلے کا جواز فراہم کرنے کے لیے دعوی کیا ہے کہ عید گاہ کی حالت درست نہیں۔بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے دیگرحقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔کشمیری مسلمانوں کو جمعے اور عید کی نمازوں کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے، انہیں محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔