بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

غیر اخلاقی طریقے سے موٹرسائیکل سفر پر خاتون کو 80 ہزار کا چالان

datetime 28  مارچ‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات رونما نہ ہوں، ایسا کیسے ممکن ہے، حال ہی میں بھارتی خاتون پر پولیس پر ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں بھارتی خواتین اور ایک شخص کی موٹرسائیکل پر بیٹھے ایک تصویر کافی وائرل تھی، جس میں نوجوان بائیک چلا رہا تھا، جبکہ بیچ میں ایک خاتون الٹا بیٹھی تھیں اور آخری میں بیٹھی خاتون معمول کے مطابق۔

اسکوٹی پر بیٹھی خواتین ایک دوسرے پر رنگ لگا رہی تھیں، تاہم یہ انداز ریاست نوائڈا کی پولیس نے سفر کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر قدم اٹھالیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوئڈا پولیس کی جانب سے شروعات میں ایکشن لیتے ہوئے 33 ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا تھا۔تاہم اب ایڈیشنل جرمانے کے تحت نوائڈا پولیس نے 47 ہزار 500 بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان، خواتین سمیت 3 افراد پر مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ایکشن اس وقت لیا گیا جب ایک ویڈیو وائرل تھی، جس میں خواتین دوسرے کو نامناسب باڈی لینگوج کے ساتھ رنگ لگا رہی تھیں۔

پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ خاتون کی جانب سے دوران سفر اسٹنٹ پرفارم کیا ہے، جبکہ موٹرسائیکل سوار تینوں افراد نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اسکوٹر مالک کے خلاف شکایت درج کر دی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے مالک کی جانب سے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس انیل کمار یادو کا کہنا تھا کہ 2 دنوں میں مختلف مواقع پر کل جرمانہ 80 ہزار 500 روپے عائد کیا گیا ہے۔جبکہ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوجوان غیر ذمہ دارانہ انداز میں بائیک چلا رہا تھا، جبکہ خواتین غیر اخلاقی طور پر دکھائی دے رہی تھیں۔ اس ویڈیو کے باعث عوام میں غم و غصہ پایا گیا۔تینوں افراد کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 279، 290، 294، 336، 337 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…