جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

معروف بھارتی ٹی وی اداکار ووین ڈیسینا نے اسلام قبول کر لیا

datetime 23  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی ٹی وی اداکار ووین ڈیسینا نے اسلام قبول کر لیا ۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ اسلام تو اس نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ انہوں نے اسلام گزشتہ سال رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے۔ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہا ہے۔

ہر مسلمان کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے۔ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے۔ رمضان المبارک اس کے لیے خاص طور پر بہت اہم ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔ووین نے بتایا کہ میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ کافی کے بغیر میرا گزارا نہیں۔ووین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے فوڈ فیسٹیول بنادیتے ہیں۔ ہم رمضان میں مختلف اقسام کے کھانے پکاتے ہیں اور میٹھے میں بھی ورائٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔ ووین کی پہلی شادی 2013 میں وابز دراب جی سے ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔ 2022 میں اس نے مسلمان خاتون نورین علی سے شادی کی۔ دونوں خوش گوار ازواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…