بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

لڑکی کا بیرونِ ملک جانے کیلئے اپنے اغوا کا ڈرامہ، والد سے 30 لاکھ تاوان مانگ لیا

datetime 21  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندور(این این آئی)بھارت میں 21 سالہ لڑکی نے بیرونِ ملک جانے کے لیے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچاکر والد سے 30 لاکھ بھارتی روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں کاویا دھاکڑ نامی لڑکی نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر یہ سارا کھیل کھیلا۔راجستھان پولیس کے مطابق کاویا اندور سے دوستوں کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے راجستھان آئی تھی، اس نے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے شہر کوٹا میں تین دن قیام کیا، یہ تینوں ہاسٹل میں رہے اور کوچنگ کلاسز میں شرکت کی۔

پولیس نے بتایا کہ 18 مارچ کو کاویا کے والد نے پولیس میں بیٹی کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی اور پولیس کو کچھ تصاویر بھی دکھائیں جو کہ انہیں بھیجی گئیں، تصاویر میں بیٹی کے ہاتھ رسی سے بندھے تھے۔ساتھ ہی اس کے والد نے بتایا کہ اغوا کاروں نے 30 لاکھ بھارتی روپوں کا مطالبہ کیا ہے جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔

بعدازاں جب انہوں نے کوچنگ سے رابطہ کیا تو اس کے دو دوستوں میں سے ایک کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس نے تمام تفصیلات پولیس کو بتائیں کہ بیرونِ ملک جانے کی خواہش رکھنے والی کاویا نے یہ ڈرامہ کیا۔دوست نے یہ بھی بتایا کہ کاویا کے اغوا کا فوٹو شوٹ ایک دوست کے کمرے میں کیا گیا، پولیس کو اب تک کاویا کی تلاش ہے اور اس حوالے سے کوٹا سمیت قریبی شہروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…