جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی ایئرپورٹ پر جرابوں سے قیمتی کچھوے برآمد، چینی شہری گرفتار

datetime 20  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی ) ایک چینی شہری کو قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو اس نے جرابوں میں چھپائے ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری سائی کیونگ ٹن پر اس وقت محفوظ کردہ کچھووں کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا جب ایئرپورٹ کے میل آفس میں چار پیکجوں میں سے 40 ایسٹرن باکس کچھوے برآمد ہوئے۔

یہ کچھوئے خطرے سے دوچار جنگلی نباتات اور حیوانات کی خرید و فروخت کی انٹرنیشنل کنونشن(سی آئی ٹی ای ایس)کے ذریعے محفوظ قرار دئیے گئے ۔ شہری نے کچھووں کو شور مچانے سے روکنے کے لیے جرابوں میں چھپایا تھا۔ایسٹرن باکس کچھووں کی لمبائی تقریبا چھ انچ تک ہوتی ہے اور وہ 100 سال سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان کا خول دوسری نسلوں سے مختلف یعنی رنگین ہوتا ہے۔کیلیفورنیا میں سنٹرل ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی کے دفتر نے بیان میں کہا کہ کچھوے ایسے پیکجوں میں پائے گئے جن کا پتہ ٹن کے گھر کا تھا۔ کچھووں میں سے ایک مر چکا تھا لیکن باقی زندہ تھے۔ ٹن کو نیو یارک شہر میں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…