منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی،خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری پکڑا گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی پولیس نے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کی جانب سے یہ کارروائی شہری کی اطلاع پر کی گئی۔ بھیک مانگنے والے عرب شہری نے شناخت ظاہر نہ ہونے کے لیے عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا۔

ڈائریکٹر کریمنل انویسٹی گیشن ڈیاپرٹمنٹ بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد تفتیش کرنے پر مذکورہ شخص نے جواز پیش کیا کہ بھکاری خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہمدردی حاصل کرتی ہیں۔بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کے مطابق خاتون بن کر بھیک مانگنے والے شخص نے پہلے بھاگنے کی کوشش کی تھی، پولیس اس سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں کو پیغام دیا کہ ایسے افراد سے محتاط رہیں جو ماہ رمضان میں لوگوں کی ہمدردی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔شہریوں کے لیے ان کا مزید کہنا تھا کہ بھکاریوں کو رقم نہ دینے کے بجائے صرف جائز ذرائع سے عطیات دیں۔پولیس نے کہہ رکھا ہے کہ شہری بھیک مانگنے یا دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاع کے لیے دبئی پولیس کی ایپ پر پولیس آئی سروس کے ذریعے اطلاع دیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…