جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین میں شدید برفباری سے فصلیں تباہ، دیوار چین نے سفید چادر اوڑھ لی

datetime 2  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں ریکارڈ توڑ برفباری کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ دیوار چین نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی ہے، مختلف صوبوں میں ان دنوں کولڈ ویو جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے کئی علاقوں میں پارہ منفی 53 ڈگری سے بھی نیچے گر چکا ہے، روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔وال آف چائنہ کی ویڈیو مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید سردی اور برفباری کے باعث دیوار چین بھی برف سے متاثر ہو رہی ہے۔

چین کے ہیبائی صوبے کے علاقے قیان آن میں واقع دیوار چین جو کہ دنیا کے عجوبہ میں تصور کیا جاتا ہے، پر جاری برفباری کے بعد دلکش منظر پیش کر رہی ہے۔دوسری جانب چین میں کولڈ ویو نے آئل سیڈ اور سبزیوں کی فصل کو شدید نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے، جبکہ ملک میں کھیرے اور شملہ مرچ کی پیداور متاثر ہو کر 10 سے 20 فیصد تک گر گئی ہے۔چینی ماہرین کے مطابق صوبے ہنان اور ہوبائی میں تیل دار فصلیں جن میں سویا بینز، ریپ سیڈز اور مونگھ پھلی شامل ہیں، گرتے درجہ حرارت کے باعث متاثر ہو رہی ہیں۔30 فیصد تک ریپ سیڈز کی فصلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ صوبے ژان ڈونگ اور ہنان میں جاری شدید برفباری کے باعث گرین ہاسز اور لائیو اسٹاک کے کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

دوسری جانب جنوبی چین میں گرتے ہوئے درجہ حرارت اور بارشوں سے موسم سرما کی گندم بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔موسم کی صورتحال اور اس کے فصلوں پر ہونے والے اثرات پر وزارت زراعت اور دیہی تعلقات سے منسلک ریسرچ ادارے کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید موسمیاتی آفات اور درجہ حرارت میں اچانک کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس نے ہماری سبزیوں کی پیداوار پر بہت اثر ڈالا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…