ہفتہ‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2024 

رمضان سے قبل دبئی میں بھکاریوں کو وارننگ جاری

datetime 2  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی پولیس نے وارننگ جاری کرتے ہوئے بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مہم میں سوشل میڈیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا جھوٹا دعوی کیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف مہم 13 اپریل 2024 کو شروع ہوگی اور اس دوران عمل نہ کرنے والوں پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور بیرون ملک سے لوگوں کو اس میں ملوث ہونے کے لیے لانے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔دبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ بھیک مانگنے کے رواج کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔دبئی پولیس کے اعلی افسر کا کہنا تھاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھکاری لوگوں کے ہمدردی، سخاوت اور خیراتی جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…