بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کادسواں نمبر ہے

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)دنیا میں تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے کچھ ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں جبکہ اکثر بالکل ہی مختلف ہیں۔رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔چین میں بولی جانے والی زبان کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جسے 1.119 ارب افراد چین کے مختلف علاقوں میں بولتے ہیں۔دنیا بھر میں ہندی زبان بولنے والوں کی تعداد 602 ملین ہے جبکہ 559 ملین افراد اسپینش (ہسپانوی) بولتے ہیں اور یہ 21 ملکوں کی سرکاری زبان بھی ہے۔

عربی زبان بھی مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بولی جاتی ہے اور اسے بولنے والوں کی تعداد 274 ملین سے زیادہ ہے۔علاوہ ازیں فرانسیسی (فرینچ) زبان بولنے والوں کی تعداد 274 ملین ہے جبکہ بنگلای زبان کا فہرست میں ساتواں نمبر ہے جن کے بولنے والوں کی تعداد 273 ملین ہے اور یہ بنگلادیش کی سرکاری زبان بھی ہے۔روسی زبان بولنے والوں کی تعداد 258 ملین سے زائد ہے جبکہ پرتگالی زبان بولنے والوں کی تعداد بھی 258 ملین سے زائد ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اردو کا دسواں نمبر ہے جس کے دنیا بھر میں بولنے والوں کی تعداد 231 ملین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…