پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

پھانسی کی مزاحیہ ویڈیو بنانیوالا 11 سالہ لڑکا جان گنوا بیٹھا

datetime 23  دسمبر‬‮  2023 |

کانپور(این این آئی)بھارت میں سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ویڈیو دیکھ کر اس کی نقل کرنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم جان گنوا بیٹھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کان پور میں پیش آیا جہاں پانچویں جماعت کے طالب علم نے سوشل میڈیا ریلز پر پھانسی لگانے کی پرینک ویڈیو دیکھی اور اسی طرح اپنی ویڈیو بنانے کی کوشش میں وہ جان گنوا بیٹھا۔ 11 سالہ نکھل راجو نے سوشل میڈیا پر پھانسی کے پرینک کی ویڈیو بنانے کے لیے گلے میں پھندا لگایا اور رسی کو چھت کے ہْک سے باندھ دیا تاہم اس دوران رسی کا پھندا گلے میں ٹائٹ ہونے سے اس کا دم گھٹ گیا۔

نکھل کے والد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا روزانہ اسکول سے واپس آکر سوشل میڈیا پر پرینک ویڈیوز دیکھتا تھا اور اس نے اسی طرح کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی، کمرے میں نکھل کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا تو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں پولیس کو فیملی کے موبائل فون سے اسی طرح کی ریلیز کی واچ لسٹ ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…